بھیک مانگنے والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی ،8زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس نے شہر میں بھیک مانگنے اور شہریوں کو پریشان کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے۔۔۔
پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے کی شکایات موصول ہونے پر خصوصی آپریشن کیا گیا جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔تھانہ جلیل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عاطف، عرفات، احتشام اور واصف نامی ملزموں کو گرفتار کیا جو شہر کے مصروف مقامات پر بھیک مانگ کر شہریوں کو پریشان کر رہے تھے ۔ گلگشت پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ذوالفقار، سلیمان اور سانول کو گرفتار کیا جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔اسی طرح سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کیا جو بازار کے علاقے میں بھیک مانگ رہا تھا۔