ذیشان ڈھڈی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری مایوس کن، اظہر مغل
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔۔
کہا کہ وہ پہلے وکیل ہیں اور جنہوں نے انہیں منتخب کیا ہے ان کے لیے جان بھی حاضر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کیس میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جس سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے ، اس پر وہ شدید مایوس ہیں۔اظہر خان مغل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کی 30 سالہ رفاقت رہی ہے۔