عوام سے کیے تمام وعدے مرحلہ وار پورے کیے جا رہے :واصف مظہر راں

 عوام سے کیے تمام وعدے مرحلہ وار  پورے کیے جا رہے :واصف مظہر راں

ٹاٹے پور (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 219 میں پہلے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جا چکے ہیں ۔۔۔

اور مستقبل میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں اور ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے سیاست عوامی خدمت کے لیے کی ہے ۔۔ اس موقع پر حاجی عمران ظفر دھرالہ، چوہدری محمد علی بھولہ، محمد نواز خان سوترک، چوہدری ریاست علی اور جمشید حیدر بھٹہ بھی موجود تھے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں