پولیس کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار، اسلحہ ،شراب برآمد
اسماعیل بھٹہ سے کلاشنکوف ،صدام سیال سے پمپ ایکشن برآمد، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) کوٹ ادو میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور دیسی شراب برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے ایس ایچ او ملک ندیم حیدر نے واردات کی نیت سے اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسماعیل بھٹہ سے کلاشنکوف جبکہ صدام سیال سے پمپ ایکشن رپیٹر برآمد ہوا، جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی دوران تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے گشت کے دوران 45 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ کارروائی میں وسیم عباسی سے 25 لیٹر جبکہ بسمہ اللہ چوک کے قریب محمد ناصر سے 20 لیٹر دیسی شراب ملی، دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔