جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
بستی ملوک پولیس کو ندیم قیصر نے بتایا کہ ملزمان ایاز خان اور عنصر بی بی نے جائیداد سے محروم کرنے کیلئے جعلی و فرضی دستاویزات تیار کرکے ارتکاب جرم کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔