سماجی رہنما فرحت اللہ کی والدہ سپرد خاک، دعائے مغفرفت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت فرحت اللہ خاں کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔۔۔
،نماز جنازہ بعد نماز عصر پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔ اہل خانہ اور دوست احباب نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔