محکمہ زراعت کے ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں تقریب
لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں کی معروف سماجی شخصیت کی جانب سے محکمہ زراعت کے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔۔۔
۔افسروں کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی ،گلدستہ پیش کیااور کیک کاٹا ۔تفصیل کے مطابق لودھراں کی معروف سماجی شخصیت حاجی رانا الطاف کی جانب سے محکمہ زراعت کے افسروں کی مختلف گریڈز میں ترقی ملنے پر ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس چک 100 ایم زراعت آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔