سات مرلہ سکیم کا ڈسپوزل کنواں گندے پانی کی نذر

سات مرلہ سکیم کا ڈسپوزل کنواں گندے پانی کی نذر

کروڑوں کی سیوریج سکیم ناکام، وبائی امراض پھیلنے لگے ،فوری نوٹس کا مطالبہ

مونڈکا(نامہ نگار )سات مرلہ سکیم کا ڈسپوزل کنواں بھی گندے پانی کی نذر، کروڑوں کی سیوریج سکیم ناکام، وبائی امراض پھیلنے لگے ۔ شاہ جمال شہر سمیت محلہ سات مرلہ سکیم کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، جہاں شہر کا گندا پانی سات مرلہ سکیم کے ڈسپوزل کنویں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سیوریج و ڈسپوزل سکیم پمپ سمیت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، جس کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا ہے ۔اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسپوزل پمپ چلانے کی بھرپور کوششیں کیں، تاہم انتظامیہ کی عدم توجہی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث کوئی مؤثر متبادل حل سامنے نہ آ سکا۔ نتیجتاً شاہ جمال کے مختلف محلوں میں گندا پانی گلیوں اور گھروں میں جمع ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں