پنجاب ایس ای ایس میں قیادت کی تبدیلی، راؤ طارق صدر
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کا اہم اجلاس حاجی اقبال ندیم پھل کی زیر صدارت ضلعی صدر پنجاب ایس ای ایس ملتان راؤ ذوالفقار احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور، اساتذہ کے مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر میڈم رخسانہ انور ، رانا عباد علی ، محمد بلال ملانہانس اور محمد صادق نے شرکت کی، جبکہ ضلع ملتان کے تمام ضلعی عہدیدار بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران حاجی اقبال ندیم پھل نے آئین کے مطابق شرکاء کی رائے لینے کے بعد راؤ طارق مصطفی کو پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کا نیا صوبائی صدر نامزد کیا۔ آئینی تقاضوں کے تحت حاجی اقبال ندیم پھل کو صوبائی سرپرستِ اعلیٰ منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں جلیل احمد ڈاہا کو مرکزی میڈیا ایڈوائزر اور مہر یوسف سیال کو مرکزی صوبائی چیئرمین منتخب کیا گیا۔اجلاس میں 10 فروری کو لاہور میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب ایس ای ایس ضلع ملتان بھرپور شرکت کرے گی۔ تنظیم نے پنجاب بھر کے مرد و خواتین ملازمین سے اپیل کی کہ وہ 10 فروری کو صبح 11 بجے لاہور پہنچیں۔بتایا گیا کہ ضلع ملتان اور خانیوال کا مشترکہ قافلہ 10 فروری کو صبح 7 بجے چونگی نمبر 6 ملتان سے لاہور روانہ ہوگا۔ شرکاء نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات فوری منظور کیے جائیں ۔