اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی ، ڈی سی آفس کا ملازم رشوت لیتے گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر صوبہ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔۔۔۔
اسی سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں ٹیم نے ڈپٹی کمشنر دفتر وہاڑی کے ملازم وسیم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ زرائع کے مطابق وسیم پنجاب ڈیویلپمنٹ بورڈ میں تعینات تھا اور ایک شہری سے 25 ہزار روپے رشوت لے کر سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے رہا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر منصوبہ بندی کے تحت سرکل آفیسر منصور خان کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔