نشتر ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین پانچ روز سے غیر فعال

نشتر ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین پانچ روز سے غیر فعال

مریض نجی لیبارٹریوں کے دھکے کھانے او ر مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کی اکلوتی ایم آر آئی مشین پانچ روز سے ایک پرزہ خراب ہونے کے باعث غیر فعال ہے جس کی وجہ سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا کے بھی بعض اضلاع سے آنے والے مریض سرکاری سطح پر ایم آر آئی کی سہولت میسر نہ ہونے پر نجی لیبارٹریوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں جہاں مہنگے داموں ایم آر آئی ٹیسٹ چند مریض ہی افورڈ کر پا رہے ہیں جبکہ دیگر مریض نشتر ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کے فعال ہونے کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں