وہاڑی :بیلف کا تھانہ لڈن پر چھاپہ،2محبوس بازیاب

 وہاڑی :بیلف کا تھانہ لڈن پر چھاپہ،2محبوس بازیاب

تھانے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا، ایس ایچ او،اہلکار کی آج طلبی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) بیلف عدالت عالیہ ملتان کے محمد خضر حیات نے تھانہ لڈن میں چھاپہ مار کر سات دن سے لاپتہ محمد بلال اور محمد سہیل کو بازیاب کروا لیا اور تھانے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ایس ایچ او محمد شمعون جوئیہ اور تفتیشی اہلکار آج 10 مارچ کو ریکارڈ سمیت عدالت عالیہ میں پیش ہونے کے احکامات کے پابند ہوئے ۔ بازیاب ہونے والے دونوں افراد ۔ نے بیلف کے سامنے بتایا کہ انہیں سات دن قبل اٹھایا گیا اور تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے آثار ان کے جسموں پر موجود ہیں۔ ایس ایچ او شمعون جوئیہ نے موقف اختیار کیا کہ گرفتاری آج ہی ہوئی، لیکن رجسٹر میں اندراج نہیں ملا۔ بیلف نے ایس ایچ او کے بیان کی تصدیق نہ ہونے پر گرفتاری کی قانونی حیثیت پر اعتراض کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں