پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف ریلی

پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف ریلی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف جماعت اسلامی اور انجمن تاجران کے زیرِ اہتمام بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں،

تاجروں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر فرقان آصف بزدار، جاوید اقبال اخوان، مفتی ریحان آفتاب، چوہدری شفیق الرحمن اور ظفر اقبال بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ہے جس سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں