ایسٹر پر اقلیتی برادری میں نگہبان کارڈز کی تقسیم

 ایسٹر پر اقلیتی برادری  میں نگہبان کارڈز کی تقسیم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایسٹر کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے نگہبان کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو میں مستحق مسیحی برادری خصوصاً محنت کش طبقے میں نگہبان کارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔اور ایسٹر جیسے تہوار پر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگہبان کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو مالی معاونت دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے تہوار کی خوشیاں بہتر انداز میں منا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں