میاں چنوں میں سفیان گینگ گرفتار، چوری شدہ مال برآمد
ملزموں سے 2 لاکھ 58 ہزار نقدی ،ایک موٹرسائیک ،4موبائل فون برآمد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈی پی او محمد عابد کی ہدایات پر خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس سلسلے میں تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے چوری، سرقہ بالجبراور جھپٹہ مار کر شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے میں ملوث سفیان گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 58 ہزار 500 روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل اور 4 موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں محمد سفیان اور محمد احسان شامل ہیں جو علاقہ 51 پندرہ ایل کے رہائشی ہیں اور مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی اور انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او محمد عابد نے کارروائی پر ایس ایچ او راشد جٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ معززین علاقہ اور تاجران نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے ۔