تاجروں کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کل ریلی کا اعلان

تاجروں کا پٹرولیم قیمتوں میں  اضافہ کیخلاف کل ریلی کا اعلان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کل بروز منگل احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تاجروں کے مطابق یہ ریلی پرامن ہوگی جس کا مقصد حکومتی فیصلوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ۔تفصیل کے مطابق ریلی صبح 10 بجے چوک فاروق اعظم سے شروع ہو کر چوک بخاری تک نکالی جائے گی۔ جس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اور ممبران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ شرکاء حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں