سعودی ولی عہد کے سبب خطہ بڑی جنگ سے محفوظ،سلمان

سعودی ولی عہد کے سبب خطہ بڑی جنگ سے محفوظ،سلمان

ٹرمپ جنگ میں دھکیلنا چاہتا،انکار پر بے بنیاد الزامات پر اتر آیا ہے

ملتان (کرائم رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الغفور مدنی، ناظم مالیات محمد عثمان رحمانی اور ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت خطہ بڑی جنگ سے محفوظ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش سعودی عرب کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا تھی، لیکن ان کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک دوراندیش اور امتِ مسلمہ کے لئے درد رکھنے والے قائد ہیں، جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ولی عہد کی استقامت اور عالم اسلام کے وقار کے لئے ان کی کمٹمنٹ سے خوفزدہ ہو کر نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا محض بے بسی ہے ، جو ان کے عالمی مقام کو متاثر نہیں کر سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں