ملتان میں انٹر ڈویژن کرکٹ ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ملتان ڈسٹرکٹ میں اوپن ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے مطابق ٹرائلز 8 اور 9 اپریل صبح 9 بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ کلمہ چوک سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوں گے ۔