ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، حبیب شاکر

ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، حبیب شاکر

من گھڑت مقدمے میں سزا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،بابو نفیس

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر کڑی داؤد خان میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی رہنما حبیب اللہ شاکر نے کی جبکہ مختلف پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔مقررین میں بابو نفیس احمد انصاری، خالد حنیف لودھی، میر احمد کامران مگسی، منظور قادر قادری، محمد سلیم شہزاد، مہر محمد شاکر، حافظ معیز الرحمن اور ایم افضل جاوید شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے ، معیشت کو مستحکم کرنے اور دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے سامراجی قوتوں کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنی جان قربان کی اور ملک کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انہیں ایک من گھڑت مقدمے میں سزا دی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔تقریب کے میزبان ایم افضل جاوید نے کہا کہ بھٹو شہید 20ویں صدی کے عظیم سیاسی رہنما اور دانشور تھے ، جن کے افکار آج بھی قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔دیگر مقررین میں اسلام الدین عادل، خانزادہ یونس رضا، زاہد سیال، حاجی محمد اکرم انصاری، نزیر لڈو، شبیر قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور بھٹو شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں