بی زیڈ یو، لیڈیز کلب کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

بی زیڈ یو، لیڈیز کلب کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لیڈیز کلب کے زیرِ اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا،

 جس میں کلب کی ایگزیکٹو اور دیگر ممبران کے علاوہ یونیورسٹی کی ممتاز خواتین اساتذہ اور سینئر پروفیسرز کی بیگمات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر خواتین نے پارسل گیم اور انتاکشری جیسے دلچسپ اور تفریحی مقابلوں میں حصہ لے کر محفل کو مزید پرلطف بنا دیا۔تقریب کے اختتام پر کلب کی صدر ڈاکٹر فرزانہ کوکب اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عاصمہ جنید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں