اغوا کے بڑھتے واقعات خواتین سمیت 6افراد غائب

اغوا کے بڑھتے واقعات خواتین سمیت 6افراد غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے واقعات پر پولیس نے متعدد ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

۔سیتل ماڑی پولیس کے مطابق محمد خضر نے اطلاع دی کہ اس کی غیر موجودگی میں ملزم سہیل نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ثناء کو زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کر کے فرار ہو گیا۔ دہلی گیٹ پولیس کے مطابق ایک ملزم خدیجہ کو سکول سے اغوا کر کے لے گیا۔شاہ شمس پولیس کو طاہر نے بتایا کہ اس کی زوجہ شبانہ گھر سے غائب تھی جبکہ گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، پڑتال پر 50 ہزار روپے نقدی اور سونا بھی غائب پایا گیا، شبہ ہے کہ ملزم جاوید نامعلوم ساتھی کے ساتھ اغوا کر کے لے گیا۔راجہ رام پولیس کے مطابق محمد عاشق کی بیٹی نگینہ کو ملزمان فرحان، نسرین اور کرن نے اغوا کیا، جبکہ مخدوم رشید پولیس کو اکمل نے بتایا کہ اس کی زوجہ حاجراں کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔کوتوالی پولیس کے مطابق شاکر کا ملازم عادل رقم لے کر دکان آ رہا تھا مگر راستے میں لاپتہ ہو گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں