ملتان بورڈ کی امتحانی شاخیں آج بھی کھلی رہیں گی

ملتان بورڈ کی امتحانی شاخیں  آج بھی کھلی رہیں گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے امتحانی امور کی بروقت تکمیل کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے۔۔۔

 اپنی امتحانی شاخیں آج (اتوار)کو کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق میٹرک برانچ، کمپیوٹر برانچ، کنڈکٹ برانچ اور فنانس برانچ (فیس سیکشن) سمیت تمام متعلقہ شعبہ جات معمول کے مطابق کام کریں گے ۔یہ اقدام نہم جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ اول امتحان 2026 کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کیا گیا ہے ، تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ سے بچا جا سکے ۔حکام نے تمام متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور امتحانی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔ 

بورڈ انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سہولت فراہم کرنا اور امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں