ڈاکٹر صفدر حسین ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب تعینات
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے ڈاکٹر صفدر حسین کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں ۔۔۔
ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین اس سے قبل سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور پرنسپل (بی ایس 19) خدمات انجام دے رہے تھے اور تقرری کے منتظر تھے ۔ انہیں اب ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔