ملتان کے سینئر سپورٹس جرنلسٹ اظہار علی عباسی انتقال کر گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان کے معروف سپورٹس جرنلسٹ اظہار علی عباسی ہفتے کے روز اچانک فالج کے شدید دورے کے باعث انتقال کر گئے ۔۔۔۔
وہ چند گھنٹوں کی علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحافتی، سماجی اور سپورٹس حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جلال پارک گلگشت میں ادا کی گئی، جس میں صحافیوں، سپورٹس شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار علی عباسی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔