عوامی ریلیف ،امن وامان کیلئے اقدامات

عوامی ریلیف ،امن وامان کیلئے اقدامات

وہاڑی (خبرنگار)سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میاں عرفان دولتانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ۔۔

 امن و امان، ترقیاتی سکیموں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، سڑکوں کی بحالی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عوام کو ترجیح بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی پی کے تحت 21 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ مثالی گاؤں منصوبے پر ایک ارب 89 کروڑ روپے سے کام ہو رہا ہے ۔ اسی طرح سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر ایک ارب 85 کروڑ روپے سے 124 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔مقررین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ جاری ہے اور معیار و شفافیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے امن و امان میں بہتری کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں سوئی گیس دفتر کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ اراکین نے حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے عوامی فلاح کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں