ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اوورچارجنگ پر کارروائی

 ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اوورچارجنگ پر کارروائی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیزل کے نرخوں میں 32عشاریہ 12روپے لٹرکمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی متحرک ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کے احکامات پر 4 اپریل کو بڑھائے گئے کرایوں میں مزید 6 فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے ۔، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے بھی 23 فیصد میں سے 20 فیصد اضافہ واپس کروایا گیا تھا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔اوورچارجنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے اور چیکنگ مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق34 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 5 گاڑیاں اوورچارجنگ میں پائی گئیں۔ 4 گاڑیوں کے چالان جبکہ 1 گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ مجموعی طور پر 10,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 10 مسافروں کو 1,250 روپے زائد کرایہ واپس کروایا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں