غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

وہاڑی (خبرنگار)شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔۔۔

شہریوں نے طارق بن زیاد، شرقی کالونی، عجوہ گارڈن، دیوان گارڈن، مسلم ٹاؤن، کالج ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں دوپہر کے بعد بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ۔کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ جبکہ گرمی اور اندھیرے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کے وقت بھی بجلی کی بندش اور گرمی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مچھروں کی وجہ سے مزید پریشانی کا سامنا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعظم، وزیر توانائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا واضح شیڈول مقرر کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں