بورے والا میں صفائی صورتحال کا جائزہ، بہتری کیلئے ہدایات

بورے والا میں صفائی صورتحال کا  جائزہ، بہتری کیلئے ہدایات

وہاڑی، بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی ضلع وہاڑی غلام مرتضیٰ نے بورے والا کا تفصیلی دورہ کیا اور۔۔

 شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی غلام مرتضیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے لانز اور ڈاکٹرز کالونی میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اندرون و بیرون صفائی کا نظام ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں اور لواحقین کو صاف ماحول میسر آ سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔بعد ازاں اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بورے والا کو صاف اور مثالی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں