عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت

عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت

عامر طلال کی زیر صدارت اجلاس، صفائی، پرائس کنٹرول، روڈ سیفٹی بہتر کرنے پر زور

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین و ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ انعم حفیظ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین و ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کی۔ممبران صوبائی اسمبلی رانا منان، سردار نواب خان، سید سبطین شاہ بخاری اور سردار محمد اجمل خان چانڈیہ بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی ریلیف، صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔چیئرمین سردار عامر طلال خان گوپانگ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تیزی لائی جائے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں