شانی گینگ کے دو ارکان گرفتار، مویشی و سامان برآمد

شانی گینگ کے دو ارکان گرفتار، مویشی و سامان برآمد

تھانہ مظفرآباد پولیس کارروائی، نو مقدمات کا انکشاف، مال مسروقہ برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مظفرآباد چوکی القریش پولیس نے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے دو ارکان یونس اور حسین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک موٹرسائیکل، چار موبائل فون، ایک بکری اور نقدی 50 ہزار روپے سے زائد برآمد کر لی گئی۔ ملزموں نے دورانِ تفتیش مویشی چوری اور دیگر چوری کی مجموعی طور پر نو وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا۔ برآمد شدہ موبائل فون، مویشی اور نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی، جنہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں