بوریوالا:نمبر دار کا بیٹا قتل، نہر سے گلا کٹی لاش برآمد

بوریوالا:نمبر دار کا بیٹا قتل، نہر سے گلا کٹی لاش برآمد

36 کے بی کا شفقت چویرہ پراسرار طور پر غائب تھا،پولیس کی تفتیش جاری

بورے والا،گگومنڈی (سٹی رپورٹر)تھانہ ساہوکا کے نواحی گاؤں 36 کے بی کے رہائشی نمبردار ذوالفقار علی کا نوجوان بیٹا قتل ، نہر سے گلا کٹی لاش برآمد ،گھر میں کہرام مچ گیا،پولیس نے شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 36 کے بی کے رہائشی نمبردار ذوالفقار علی کا بیٹا شفقت چویرہ گزشتہ روز سے پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ تھااور اہل خانہ نے اغوا ئاور کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا تو کھادر نہر سے نوجوان کی گلا کٹی لاش مل گئی جسے کسی نے قتل کرنے کے بعد لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ لاش ملتے ہی علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے ، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں