سابق ایم پی اے کے گھر آتشزدگی، گاڑی،قیمتی سامان تباہ
ملتان (کرائم رپورٹر)خیرپور بھٹہ قاسم بیلہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان اور ۔۔۔
ایک کار جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک سولر پلیٹ اور انورٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود فرنیچر سمیت گیراج میں کھڑی کار بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائٹرز اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ٹیموں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے قابو پا لیا، جبکہ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق مالی نقصان لاکھوں روپے میں بتایا جا رہا ہے ۔