ملتان میںستھرا پنجاب مہم ،زیرو ٹانس پالیسی نافذ

 ملتان میںستھرا پنجاب مہم ،زیرو ٹانس پالیسی نافذ

ناقص کارکردگی پر فیلڈ منیجر آپریشن وقاص معطل، کنٹریکٹر پر بھاری جرمانہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے سی ای او ذوالفقار احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی آپریشن، فیلڈ کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل 44 عباس پورہ سمیت کمرشل اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال چیک کی اور شہریوں سے براہ راست فیڈبیک بھی حاصل کیا۔ معائنہ کے دوران ناقص کارکردگی سامنے آنے پر متعلقہ فیلڈ منیجر آپریشن (ایف ایم او)محمد وقاص کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔مزید برآں متعلقہ کنٹریکٹر کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کے مارکس صفر قرار دے دیئے گئے ۔ سی ای او نے کنٹریکٹر ٹیموں اور فیلڈ سٹاف کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے نظام میں فوری بہتری لائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ستھرا پنجاب

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں