میپکو اہلکار کی بدتمیزی، ضعیف صارف کا میٹر اتارنے پر تنازع

میپکو اہلکار کی بدتمیزی، ضعیف صارف کا میٹر اتارنے پر تنازع

15 کی کال پر پولیس طلب، شہریوں کا واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ

گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 187/EB میں میپکو اہلکار کی مبینہ بدتمیزی اور ضعیف العمر صارف کا میٹر اتارنے کے واقعہ پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق 65 سالہ محنت کش محمد یوسف شیخ کا بجلی بل عدم ادائیگی پر میپکو نے میٹر منقطع کر کے قبضے میں لے رکھا تھا۔ گزشتہ روز میپکو کا لائن مین محمد ارشد موقع پر پہنچا اور بل کی عدم ادائیگی پر بزرگ  صارف سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے لگا۔محمد یوسف شیخ نے بل کی ادائیگی کے لیے کچھ دن کی مہلت کی درخواست کی، تاہم اہلکار نے قریبی رہائشی اس کے بیٹے محمد قدیر کا بھی میٹر اتار لیا اور 15 پر کال کر کے پولیس طلب کر لی۔پولیس کو دی گئی اطلاع میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے دھمکیاں دی ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مکینوں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضعیف شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک قابل افسوس ہے اور اداروں کو اپنے رویے میں بہتری لانی چاہیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں