بارش و ژالہ باری سے گندم کی فصل متاثر، ریٹس میں اضافہ

بارش و ژالہ باری سے گندم کی فصل متاثر، ریٹس میں اضافہ

منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں، کاشتکاروں کی سرکاری ریٹ پر فروخت بند

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو، مظفرگڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف زرعی علاقوں میں خراب موسم کے باعث فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ زرعی ماہرین اور کسانوں کے مطابق پیداوار میں کمی کے اثرات اب مارکیٹ میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔غلہ منڈیوں میں گندم کے ریٹس سرکاری نرخ 3500 روپے فی من کے مقابلے میں بڑھ کر 3700 روپے فی من تک جا پہنچے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد متعدد کاشتکاروں نے سرکاری ریٹ پر گندم فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے بہتر قیمت کے انتظار یا ذخیرہ اندوزی کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں گندم کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب صارفین اور آٹا چکی مالکان نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں