ملتان پولیس کی کارروائیاں منشیات فروشی پر 12 ملزم گرفتار

ملتان پولیس کی کارروائیاں  منشیات فروشی پر 12 ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں شراب، چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کر لی گئی۔۔۔

پولیس کے مطابق سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم علی رضا سے 10 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ کینٹ پولیس نے ملزم یوسف سے 10 لٹر شراب اور ملزم زاہد سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ جلیل آباد پولیس نے ملزم پرویز سے 60 گرام آئس برآمد کی۔قطب پور پولیس نے ملزم مقصود سے 120 گرام ہیروئن، ملزم غلام شبیر سے 600 گرام چرس اور ملزم عرفان سے 540 گرام چرس برآمد کی۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم راجا سے 540 گرام چرس اور ایک اور ملزم عرفان سے 530 گرام چرس قبضے میں لی۔بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران خان سے 10 لٹر شراب جبکہ صدر پولیس نے ملزم جاوید سے 600 گرام چرس برآمد کی۔ قادر پور راں پولیس نے ملزم سلمان سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں