ٹریفک حادثات میں بچے کو ہلاک اہلکار کو زخمی کرنے پر مقدمہ

ٹریفک حادثات میں بچے کو ہلاک اہلکار کو زخمی کرنے پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 12سالہ بچہ کے جاں بحق اور اے ایس آئی کے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔۔

مظفر آباد پولیس کو نذیر احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا حسیب احمد گھر سے باہر چیز لینے گیا جسے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور نامعلوم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گلگشت پولیس کو اے ایس آئی مدثر احمد نے  بتایا کہ دوران ڈیوٹی ناکہ پر موجود تھا کار کو رکنے کا کہا جس نے تیزرفتاری سے کار میرے اوپر چڑھادی جس کے نتیجے میں میں زخمی ہوگیا اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں