انڈسٹریل سٹیٹ میں فوڈ فیکٹری کے سٹور میں آگ لگ گئی

انڈسٹریل سٹیٹ میں فوڈ فیکٹری  کے سٹور میں آگ لگ گئی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) انڈسٹریل اسٹیٹ وہاڑی میں واقع فوڈ فیکٹری کے سٹور تھرمل پول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

جس سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے تین فائر ٹینڈرز، ریسکیو وہیکل اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کر کے صورتحال کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں