سٹی کونسل پاکستان کی مزدور ریلی، حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)عالمی یومِ مزدور کے موقع پر سٹی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سلیم آباد چوک شاہ عباس سے ۔۔۔
صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مزدوروں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد بھٹہ نے کہا کہ 1886ء کے شکاگو سانحہ کے بعد 1978ء میں ملتان میں پیش آنے والا مزدور سانحہ بھی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔جس میں سینکڑوں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی آج تک نہ مکمل تحقیقات ہو سکیں اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا دی جا سکی جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مزدوروں کے لیے پہلی مرتبہ جامع قانون سازی کی گئی جس کے تحت اوقات کار مقرر ہوئے ۔