نوجوان کی معززین کی موجودگی میں جرائم سے توبہ

نوجوان کی معززین کی  موجودگی میں جرائم سے توبہ

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)نوجوان نے معززین کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جرائم سے توبہ کرلی۔۔۔

نواحی چک 23 کے رہائشی رانا زوہیب نے معززین علاقہ سابق چیئرمین رانا خالد حسین، صوفی شبیر احمد رانا، رانا خضر نمبردار، رانا جابر، رفیق بلوچ سابق کونسلر، عدالت خان بلوچ، مقبول ممبر، رانا فاروق، بابا یعقوب، رانا یعقوب، رانا صدام، عرفان نذیر اور دیگر معززین کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر منشیات فروشی سے توبہ کر لی۔انہوں نے عہد کیا کہ آئندہ کسی بھی جرائم پیشہ افراد سے تعلق نہیں رکھیں گے اور باعزت شہری بن کر زندگی گزاریں گے ۔ رانا زوہیب نے ڈی پی او وہاڑی اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور آئندہ اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں