آر پی او ڈیرہ آج تھانہ دائرہ دین پناہ میں کھلی کچہری لگائیں گے
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام کی خدمت، عوام کی دہلیز پر کے ویژن کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد اظہر اکرم آج تھانہ دائرہ دین پناہ میں دن دو بجے کھلی کچہری لگائیں گے۔۔۔
، شہری اپنے مسائل اور شکایات کے حل اور فوری ازالہ کیلئے شرکت کر سکیں گے ، آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد اظہر اکرم موقع پر موجود ہوں گے اور سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے ، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کیلئے کھلی کچہری میں شرکت یقینی بنائیں۔