آوارہ کتوں کے کاٹنے سے نوجوان زخمی
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)آوارہ کتوں نے نوجوان کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق علی پور سادات میں آوارہ کتوں نے۔۔۔
نوجوان محمد افضل پر حملہ کردیا اور جسم کے کئی حصوں پر کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مکینوں نے علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات بارے پورٹل پر شکایت کی تھی لیکن کوئی تدارک نہ ہوسکا۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔