اغوا کے واقعات ، پانچ نامزد سمیت متعدد افراد پر مقدمات

اغوا کے واقعات ، پانچ نامزد سمیت متعدد افراد پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔مظفر آباد پولیس کو تنویر نے درخواست دی کہ وہ کام سے واپس گھر آیا تو اس کی بیوی اقرا بی بی گھر پر موجود نہ تھی۔ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ نامزد ملزم اسے اغوا کر کے کار میں بٹھا کر فرار ہو گئے ۔۔۔

دریں اثنا قطب پور پولیس کو سنی زاہد نے بتایا کہ اس کی بہن لائبہ، جس کا ذہنی توازن درست نہیں، گھر سے باہر گئی مگر واپس نہ آئی۔ خدشہ ہے کہ اسے نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ایک اور مقدمہ میں صغیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں