پالتو کتوں کے حملے میں بھیڑ کا بچہ ہلاک، خاندان کا احتجاج

 پالتو کتوں کے حملے میں بھیڑ کا  بچہ ہلاک، خاندان کا احتجاج

مونڈکا (نامہ نگار ) شاہ جمال کے نواحی علاقہ موضع نوہن والی بستی کانڈھ میں ہمسائے کی جانب سے مبینہ طور پر پالتو کتے چھوڑنے کے واقعے میں ایک غریب یتیم بچے کی بھیڑ کا بچہ ہلاک ہوگیا۔

 تفصیل کے مطابق یتیم نوجوان محمد شرافت کی بھیڑ اور اس کا بچہ گھر کے سامنے واقع کھیت میں چر رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر ہمسائے نے اپنے پالتو کتے چھوڑ دیے ۔ کتوں کے حملے میں بڑی بھیڑ بھاگ کر بچ گئی تاہم بھیڑ کے بچے کو کتوں نے چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا۔ متاثرہ نوجوان نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں