نئے ڈگری پروگرامز،نصابی ترامیم بارے سفارشات پیش
ملتان (خصوصی رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک کونسل کا 16واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ اور اعلیٰ انتظامی افسران سمیت مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، کوآرڈینیٹرز اور چیئرپرسنز نے شرکت کی۔ کمپیوٹر سائنس کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سائبر سکیورٹی جیسے نئے ڈگری پروگرامز کے آغاز اور موجودہ نصاب میں ضروری ترامیم سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔