خانیوال: 196جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
1300 سے زائد پولیس اہلکار، لیڈی اہلکار اور رضاکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) محرم الحرام 2026 کے لیے خانیوال پولیس کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں 196 جلوس اور 1036 مجالس منعقد ہوں گی جن کی سکیورٹی کے لیے 1300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 829 تربیت یافتہ رضاکار بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے خواتین عزاداروں کی حفاظت کے لیے 130 لیڈی پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ریزرو پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز ہائی الرٹ رہیں گے چاروں تحصیلوں میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی جبکہ سیف سٹی سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے اور انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی مذہبی منافرت، اشتعال انگیز مواد اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔