مسجد کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

 مسجد کے باہر سے شہری  کی موٹر سائیکل چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں نامعلوم چور جامعہ عائشہ مسجد کے باہر کھڑی شہری کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق محمد صفی اللہ ولد محمد موسیٰ، سکنہ کوٹ ادو، جو پیشے کے اعتبار سے درزی ہیں، نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ 7 اکتوبر 2026ء کو رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اپنی سرخ رنگ کی ہونڈا 70 موٹر سائیکل، ماڈل 2011ء، جامعہ عائشہ مسجد کے باہر کھڑی کرکے جلسہ گاہ چلے گئے ۔ تقریباً دو گھنٹے بعد واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھی۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل تلاش کی، تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی مالیت 75 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...