ڈی جی پنجاب آئی ٹی بورڈ ساجد لطیف کی والدہ انتقال کرگئیں
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف کی والدہ کہروڑپکا میں انتقال کر گئیں، جنہیں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں ایم پی اے نواب رضی اللہ، لیاقت علی مغل، راجہ فاروق، ممتاز خان جوئیہ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر فیصل ممتاز منصور سمیت شہر دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اور مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments