علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو خود اعتمادی کا درس دیا: صدف عادل

 علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو خود  اعتمادی کا درس دیا: صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگر فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 9 نومبر، یومِ اقبال ہمیں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار، فلسفۂ خودی اور بیداریِ ملت کے پیغام کی یاد دلاتا ہے ۔

علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو خود اعتمادی، محنت، اتحاد اور بلند حوصلے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبال کے نظریات کو اپناتے ہوئے تعلیم، انصاف، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بن سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...