یوم اقبال خودی، خوداعتمادی اور قومی بیداری کا پیغام دیتا ہے ، مختار بھٹی

 یوم اقبال خودی، خوداعتمادی اور قومی  بیداری کا پیغام دیتا ہے ، مختار بھٹی

وہاڑی (خبرنگار) ممبر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری و سابق صدر پریس کلب وہاڑی حاجی مختار احمد بھٹی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔

 کہ 9 نومبر کا دن ہمیں خودی، خوداعتمادی اور قومی بیداری کا درس دیتا ہے اور علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکر، فلسفہ خودی اور تصور پاکستان ہماری قومی تاریخ کا روشن سرمایہ ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکری رہنمائی کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور الگ قومی تشخص کا شعور بیدار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...